ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تین مورتی چوک کا نام اسرائیل شہر حیفہ کے نام پر رکھا گیا 

تین مورتی چوک کا نام اسرائیل شہر حیفہ کے نام پر رکھا گیا 

Mon, 15 Jan 2018 00:29:38    S.O. News Service

نئی دہلی ،14؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تاریخی تین مورتی چوک کا نام بدل کر اسرائیلی شہر حیفہ کے نام پر رکھا گیا گیا ہے۔ سال بھر پہلے این ڈی ایم سی نے اس منصوبہ بندی کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے بھارت دورہ کے بعد اس کا اعلان کیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کی اسرائیل دورے کے دوران نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے تین مورتی راستے اور چوک کا نام حیفہ کے نام پر رکھنے کی تجویز پیش کی تھی ۔ اپریل میں ایک اجلاس میں این ڈی ایم سی کے کچھ ارکان نے دعوی کیا کہ یہ قرارداد منظور ہو گیا ہے لیکن کونسل کے صدر نریش کمار نے بعد میں اعلان کیا تھا کہ یہ مسئلہ ٹال دیا گیا ہے ۔ کونسل کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے اسرائیلی ہم منصب نتین یاہو میموریل پر مشترکہ طور پر خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیفہ کی لڑائی کے سو سال پورے ہونے پر بھارت اور اسرائیل کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر تین مورتی چوک کا نام اب تین مورتی حیفہ چوک ہوگا۔دوسری جنگ عظیم کے دوران بھارتی فوجیوں نے حیفہ کوآ ٹومن سلطنت کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔ 15 ویں بریگیڈکے بہت سے بھارتی فوجی اس شہر کو آزاد کرانے کی جنگ میں شہید ہوئے تھے اور قریب 900 کا اسرائیل میں ہی آخری رسومات ادا کر دی گئی تھی ۔ گزشتہ کچھ سالوں میں آر ایس ایس سمیت کئی تنظیموں نے تین مورتی چوک کانام بدلنے کی مانگ کی تھی ۔ 


Share: